حیدرآباد۔30۔دسمبر (اعتماد نیوز)آسٹریلیا کے ملبورن میں ایک ہندوستانی طالب علم پر چند افراد نے اجتماعی طور پر حملہ کر دیا جسکی وجہ سے طالب علم کوما میں چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق منرآج سنگھ ملبورن یونیورسٹی میں بی کام کی تعلیم حاصل
کر رہے ہیں۔ چنانچہ ان پر آٹھ افراد پر مشتمل ٹولی نے حملہ کر دیا انکے ساتھ ایک اور خاتون بھی شامل تھی۔چنانچہ ان پر گھونسوں سے اور لات مار کر حملہ کر دیا گیا۔ چنانچہ انکے نیچے گر جانے کے بعد انہیں چھڑی سے بھی مارا گیا۔ مقامی پولیس نے ایک فوٹیج کو بھی پیش کیا ۔